29 نومبر، 2015، 5:35 PM

جاپان نے اپنے جنوبی جزیروں پر طیارے تعینات کردیئے

جاپان نے اپنے جنوبی جزیروں پر طیارے تعینات کردیئے

چینی جنگی طیاروں کی جاپان کی فضائی حدود کے قریب پرواز کے بعد جاپان نے اپنے ایف پندرہ جنگی ہوائی جہازوں کو اپنے جنوبی جزیروں اوکی ناوا اور میاکو میں تعینات کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی جنگی طیاروں کی جاپان کی فضائی حدود کے قریب پرواز کے بعد جاپان نے اپنے ایف پندرہ جنگی ہوائی جہازوں کو اپنے جنوبی جزیروں اوکی ناوا اور میاکو میں تعینات کر دیا ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع کے ترجمان جیجی پریس کے مطابق یہ اقدام چین کے طیاروں کی فضائی حدود کے قریب پرواز کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے جنگی طیارے بحیرہ جنوبی چین کے قریب سے اڑنے کے بعد بحر الکاہل تک گئے اور پھر واپس لوٹ آئے۔ اِس دوران انہوں نے جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان میں جنگی طیاروں کے علاوہ وارننگ ایئر کرافٹ بھی شامل تھے۔

News ID 1859930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha